اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )یوم تقدیس قرآن پاک آج جمعہ کو منایا جائے گا ،وفاقی حکومت نے عوام سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ۔تفصیل کے مطابق یوم تقدیس کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی لوگو جاری کردیا گیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عوام سے آج جمعہ کو یوم تقدیس قرآن پاک کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرے اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرے،نماز جمعہ کے اجتماعات میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی جائے گی اور عظمت قرآن کو اجاگر کیا جائے گا مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی اسلامو فوبیا کے حوالے سے علماء اظہار خیال کرینگے۔