اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے 4/7/23 کے فیصلے کو چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالت عظمی میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دیگر اعتراضات جیسے کہ ٹائم بارڈ اور Unauthorised Person کے ذریعے کمپلینٹ کے ساتھ ساتھ ہمارا ایک سوال انتہائی سادہ ہے کہ کیا ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات کو ڈسٹرکٹ جج اسلام آباد استعمال کر سکتا ہے؟یقینا نہیں تو عدالت کا وقت ضائع کیے بغیر الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج ہونا چاہیے.اسلام ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف عمران کی طرف سے ان کے کونسل خواجہ حارث نے اپنی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی ہے۔