اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا دلخراش سانحہ کی مذمت کرتا ہے، سویڈن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے، پاکستان کی درخواست پر اسلاموفوبک معاملات پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جلد ہو گا،ہندوستان کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم، طاقت کا اندھا دھند استعمال بند کرے،مسئلہ کشمیر کا بدنیتی پر مبنی کوئی اور حل ناقابل قبول ہے،بھارت کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرے، انہیں رہا کیا جائے، سی پیک دوطرفہ منصوبہ ہے، تاہم تمام ممالک سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، بھارتی قیادت انسداد دہشتگردی کی جنگ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے ،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کا بدنیتی پر مبنی کوئی اور حل ناقابل قبول ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشمیری امنگوں کے مطابق ہے، ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عید الاضحٰی نہیں منانے دی گئی بھارت نے کشمیری مسلمانوں کو عید کی نماز تک ادا نہیں کرنے دی کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرے، انہیں رہا کیا جائے، شہید کشمیر برہان مظفر وانی کی ساتویں برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی ہندوستان کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم، طاقت کا اندھا دھند استعمال بند کرے، جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشمیری امنگوں کے مطابق ہے مسئلہ کشمیر کا بدنیتی پر مبنی کوئی اور حل ناقابل قبول ہے۔