اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں زیر التواءمقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 ہوگئی۔سپریم کورٹ نے 30 جون تک زیر التواءمقدمات کی رپورٹ جاری کر دی،سپریم کورٹ میں زیر التواءسول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 774 تک پہنچ گئی،زیر التواءسول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 804 ہوگئی،عدالت عظمیٰ میں زیر التواء فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 991 ہے۔رپورٹ کے مطابق زیر التواءنظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 483 ہے،زیر التواءفوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 84 ہے،زیر التواءآئینی درخواستیں 161 ہیں،سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس زیر التواءہیں،سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس زیر التوا ہے۔