لاہور(نمائندہ خصوصی) رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کو پاکستان کی تانبے کی مصنوعات کی برآمدات 485 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مشیر غلام قادر نے بتایا کہ پاکستانی حکومت چین کو تانبے اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں چین کو تانبے کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ تانبے کی ریفائنڈ مصنوعات پاکستان سے چین کو برآمدات کی قدر میں اضافہ کریں گی۔انہوں نے کہا گزشتہ سال کے 244.62 ملین ڈالر کے مقابلے میں جنوری سے مئی 2023 تک خام شکل میں تانبے کی ریفائنڈ مصنوعات کی201.098 ملین ڈالر کی فروخت ہوئی ۔