کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو تین سال میں 75 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیفالٹ کیخلاف انشورنس ہے، اگلے 9 ماہ تک پاکستان کے ڈیفالٹ کے کوئی چانس نہیں، 3 سال میں 75 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جس کے لیے ایک ہی راستہ ہے قرض واپسی کیلئے قرض لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتے تھے لیکن آئی ایم ایف نہیں مانا جس کی وجہ سے اس طبقے پر ٹیکس لگائی گئی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کو وفاق سے 60 فیصد حصہ مل جاتا ہے، صوبے ٹیکس نہیں لیتے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے، 22 لاکھ دکاندار ہیں، صرف 3 ہزار ٹیکس دیتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر ملیں گے۔