اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے پی ٹی آئی اور حماد اظہر کو معاشی حقائق کا آئینہ دکھادیا اور کہاہے کہ پی ٹی آئی لیڈرز کے بیانات میں نالائقی ، جھوٹ اور بدنیتی صاف نظر آرہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنے والوں کو اصل تکلیف یہ ہے کہ ان کی کوششوں کے باجود پاکستان ڈیفالٹ سے کیوں بچ گیا ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق جتنا زیادہ معیشت پر بولتے ہیں، اتنا ہی واضح ہوتا جاتا ہے کہ اِنہوں نے 2018 سے 2022 تک ملکی معیشت کا بھٹہ کس بری طرح بٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی چار سال میں پاکستان کا فارن ایکسچینج بڑھانے میں ناکام رہی ،اقتدار سے جاتے جاتے پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرآئی ایم ایف سے کیا ہوا اپنا معاہدہ توڑا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ پی ٹی آئی تھی جس نے جان بوجھ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا ۔ انہوںنے کہاکہ اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آپ کا کیا آئی ایم ایف پروگرام بحال کرایا ۔ انہوں کہاکہ شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کی سازشوں کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام بحال کرایا ۔ انہوںنے کہاکہ آپ تو ایک سال پہلے ہی پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے لیکن جائے جسے ہم نے ناکام کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ تین ارب ڈالرکے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے مثبت اثرات سب کو نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوتا نظر آئےگا۔ انہوںنے کہاکہ معاشی حالت کی بہتری پر تکلیف صرف ا±ن کو ہے جنہوں نے چار سال میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، دیوالیہ کرانے کی کوشش کی ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق کو یہ تو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے بیرونی وسائل کی ضرورت کا تعین صرف برآمدات اور ترسیلات زر سے نہیں بلکہ اصل میں کرنٹ اکاﺅنٹ بیلنس کے اعدادوشمار سے ہوتا ہے ۔