اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تلوار کیلئے اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے انتخابی نشان تیر کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے پی پی پی پی کیلئے انتخابی نشان تیر کے حصول کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے انتخابی نشان تلوار کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔