کراچی(نمائندہ خصوصی) میئر کراچی بےرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں قبرستان کی جگہوں کی کمی کو پورا کیا جائیگا، ضلع کیماڑی میں دو سو ایکڑ اراضی قبرستان کے لئے مختص کی گئی ہے، بہت جلد اس جگہ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا، ضلع ملےر میں بھی جلد قبرستان کے لےے جگہ حاصل کی جارہی ہے، ےہ بات انہوں نے شہر میں قبرستانوں کی موجودہ صورتحال اور نئے قبرستانوں کی تعمےر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی غلام قادر تالپور، فوکل پرسن وزےر بلدےات سندھ کرم اللہ وقاصی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کےماڑی نے میئر کراچی کو قبرستانوں کے حوالے سے تفصےلی برےفنگ دی، میئر کراچی نے کہا کہ کےماڑی میں ماڈل قبرستان بنانے کاکام جلد شروع کردےاجائے گا اور اس سلسلے میں ابتدائی کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ےہ قبرستان کےماڑی اور دےگر ملحقہ اضلاع کے لوگوں کی ضرورےات کو پورا کرے گا اور ےہاں تدفےن کے لےے تمام سہولےات فراہم کی جائےں گی، میئر کراچی بےرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں نے قبرستان کی جگہوں کی کمی کی نشاندہی کی ہے اور شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ، ےہی وجہ ہے کہ کراچی میں دو نئے ماڈل قبرستان بنانے کے منصوبے پر کام شروع کےا گےا ہے، انہو ںنے کہا کہ شہر میں موجود قبرستانوں کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی اور قبرستانوں کی چار دےواری کی تعمےر و مرمت اور وہاں پانی اور روشنی کے انتظامات کئے جائےں گے تاکہ شہریوں کو اپنے عزےز و اقارب کی وفات پر ان کی تدفےن میں شرکت کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، قبرستانوں کی اندرونی حالت بہتر بنانے کے ساتھ اطراف کے علاقے کو بھی بہتر اورصاف ستھرا بنانا ضروری ہے، خصوصاً شب برا¿ت اور عےد کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں مےں اپنے عزےز واقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لےے آتی ہے لہٰذا قبرستانوں کی طرف جانے والے راستوں کو بہتر اور روشن بنانا ضروری ہے، ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ شہریوں کو اس حوالے سے زےادہ سے زےادہ سہولےات فراہم کی جائےں، میئر کراچی بےرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قبرستان کسی بھی شہر کی اہم ضرورت ہےں شہر کی آبادی میں اضافے کے ساتھ نئی بستےوں کے قائم ہونے کی وجہ سے کراچی کے قدےم قبرستانوں میں جگہ باقی نہےں رہی لہٰذا نئے قبرستان بنانا ضروری ہے۔