اسلام آباد (کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت 270 سے 272 روپے تک آگئی ہے۔ پیرکو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے دن 2446 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مئی کے مقابلے میں جون میں افراط زر کی شرح 29.4فیصد تک آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرح مئی 2023 میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کےلئے ترجیحی بنیاد وں پر اقدامات کررہی ہے جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔