ٹوکیو (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیڈا سے ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے سرکاری دورے کے مو قع پر ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم کے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔