اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے داخلہ امور عطا اللہ تارڑ نے میجر ثاقب باجوہ کی شہادت پر اپنے ایک پیغا م میں کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ ہمیں فخر ہے اپنے شہدا پر جن کی قربانیوں کے باعث ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ میجر ثاقب باجوہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔