اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کا بہت ساتھ دیا، غیر مشروط حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے چینی قائمقام سفیر نے ملاقات کی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چینی قائمقام سفیرکے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دوران ملاقات اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کا بہت ساتھ دیا ، ہم چین کی حکومت اور چینی عوام کے پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر مشکور ہیں۔