کراچی(کامرس رپورٹر )
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے زیر اثر اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے سستا ہوگیا، 5 روپے گر کر ڈالر کی قیمت فروخت 285، قیمت خرید 280 روپے پر آگئی۔صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کہ بینکس بند ہونے کے باعث آج انٹر مارکیٹ کا ریٹ جاری نہیں ہوا۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے موجود تھے خریدنے والا کوئی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کل بینک کھلنے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ خوش آئند ہے۔ پہلی قسط ملنے کے بعد امریکی کرنسی کی قدر 245 روپے تک گرسکتی ہے۔ایک ماہ قبل بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ روپے اور امریکی ڈالر کے درمیان 40 سے 45 روپے تک کا گیپ ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے ہوتے ہیں جلد روپے کی بحالی شروع ہو جائے گی۔