کمپالہ( نیٹ نیوز )
واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر شہری ایڈمن کیخلاف عدالت پہنچ گیا عدالت نے بھی منفرد کیس کا فیصلہ سنادیا۔واٹس ایپ گروپ میں کسی کو شامل کرنا ایڈمن کے اوپر منحصر ہوتا ہے اور ایڈمن ہی کسی وجہ سے گروپ ممبر کو نکال سکتا ہے۔افریقی ملک یوگنڈا میں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے جانے پر شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا اور عدالت نے بھی اس کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
یوگنڈا کی چیف مجسٹریٹ کورٹس کے سینیئر مجسٹریٹ گریڈ ون نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو متاثرہ شہری کو گروپ میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔عدالتی حکم پر واٹس ایپ گروپ ایڈمن نے ریموو کیے گئے بیتوا بابو ہربرٹ نامی شہری کو نہ صرف اس گروپ میں دوبارہ شامل کر لیا بلکہ دلچسپ بات یہ کہ اسےنامی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن بھی بنا دیا۔تاہم ردعمل میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کے بعد گروپ کے تمام ممبران لیفٹ ہو گئے یعنی گروپ چھوڑ گئے، یوں عدالتی جنگ جیتنے والا شخص اس گروپ کا واحد ممبر اور ایڈمن رہ گیا اور یقینی طور پر انہوں نے کوئی دوسرا گروپ بنالیا۔
رپورٹ کے مطابق سابقہ گروپ ایڈمن کی اس حرکت پر وہ شہری پھر پریشان ہے اور دوبارہ عدالتی چارہ جوئی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔