اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے حافظ نعیم کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم بنیں گے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حافظ نعیم کی قسمت میں میئر کراچی بننا بھی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کو سیاست کی آڑ میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، ۔ انہوںنے کہاکہ سراج اور نعیم اپنے بزرگوں کی طرف سے قیام پاکستان کی مخالفت پر معافی مانگیں ۔