کراچی( نمائندہ خصوصی )
وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے اے وی ایل سی، جمشید ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں، چھیننے / چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث، پولیس کی وردی پہن کر چوری کی مو ٹر سائیکلیں بلوچستان پہچانے والے پنجاب پولیس کے جعلی اے ایس آئی مو ٹر سائیکل چور ملزم ، کو اسکے ساتھی سمیت گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کا جعلی سروس کارڈ، پولیس یونیفارم، دو پستول اور چار (04) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمدکر لیں۔
وا ضح رہے کہ گرفتار شدہ ملزم پنجاب میں اپنے ماموں کے ساتھ مل کر کاریں چوری چھیننے کی وارداتیں کر تا تھا اور حال ہی میں بارہ (12) مقدمات میں ضمانت کر اکر جیل سے رہا ہوا ہے جبکہ اس کا ما موں (ساتھی ملزم) اب تک رحیم یار خان کی جیل میں بند ہے۔ملزم کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں چھین چوری کر کے پولیس یونیفارم پہن کر سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بلوچستان میں فروخت کر نے کے لئے لے کر جا تا ہے۔ملزم نے اس مقصد کے لئے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کا جعلی سروس کا رڈ بھی بنا یا ہواہے۔گرفتار شدہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جس نے 4/5 ساتھیوں کے ساتھ ایک مکمل گروہ بنارکھا ہے جو کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں ، چھینتے / چوری کرتے رہتے ہیں، اور سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کو بلوچستان لے جاکر فروخت کر دیتے ہیں اور ضرورت کے اوقات میں استعمال بھی کر تے رہتے ہیں۔ساتھی گرفتار شدہ ملزم وقاص حب (بلوچستان) میں سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں وصول کرکے بیلا کے رہائشی ملزم جا وا کو 70cc مو ٹر سائیکل صرف پچیس ھزار (25000) روپے جبکہ 125cc مو ٹر سائیکل صرف چالیس ھزار (40000) روپے میں فروخت کر تا ہے۔
ملزمان کے دیگر عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان میں عامر سہیل ولد شبیر احمد اور وقاص ولد اجمل شہزاد شامل ہیں نمبر1: مو ٹر سائیکل نمبر KPS-1170 ھنڈا 70 تھانہ نارتھ نا ظم آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 204/2023 ہے۔
نمبر2: مو ٹر سائیکل نمبر KIH-8080 ھنڈا 70 تھانہ نا ظم آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 269/2023 ہے۔نمبر3: مو ٹر سائیکل نمبر KDK-4472 ھنڈا 70 تھانہ لیاقت آباد سے سرقہ ہے۔نمبر4: مو ٹر سائیکل نمبر KBO-8798 ھنڈا 70 تھانہ سہراب گوٹھ سے سرقہ ہے۔نمبر5: پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کا جعلی سروس کارڈ۔نمبر6: پولیس یونیفارم۔
نمبر7: برآمد شدہ اسلحہ نا جا ئز د و (02) عدد پستول کے مقدمات الزام نمبر 271-272/2023 تھانہ نا ظم آباد میں درج کئے گئے ہیں۔ملزم عامر کے خلاف لاہور (پنجاب) میں قائم مقدمات نمبر1:مقدمہ الزام نمبر 302/2013 بجرم دفعہ 381/A تھانہ مصطفٰی ٹاؤن لاہور۔نمبر2: مقدمہ الزام نمبر 217/2014 بجرم دفعہ 381/A تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور۔نمبر3:مقدمہ الزام نمبر 458/2015 بجرم دفعہ 381/A تھانہ غازی آباد لاہور۔نمبر4: مقدمہ الزام نمبر 453/2016 بجرم دفعہ 381/A تھانہ مصطفٰی ٹاؤن لاہور۔نمبر5:مقدمہ الزام نمبر 459/2017 بجرم دفعہ 381/A تھانہ ما ڈل ٹاؤن لا ہور۔نمبر6:مقدمہ الزام نمبر 855/2017 بجرم دفعہ 381/A تھانہ گارڈن ٹاؤن لا ہور۔نمبر7: مقدمہ الزام نمبر 35/2018 بجرم دفعہ 381/A تھانہ گارڈن ٹاؤن لاہور۔نمبر8:مقدمہ الزام نمبر 53/2018 بجرم دفعہ 381/A تھانہ ما ڈل ٹاؤن لاہور۔نمبر9: مقدمہ الزام نمبر 688/2018 بجرم دفعہ 381/A تھانہ قلعہ گجر سنگھ لاہور۔نمبر10: مقدمہ الزام نمبر 858/2018 بجرم د فعہ 381/A تھانہ رائے ونڈ لاہور۔نمبر11: مقدمہ الزام نمبر 871/2018 بجرم دفعہ 381/A تھانہ ستو کتلہ لا ہور۔مقدمہ الزام نمبر11/2021 بجرم د فعہ 381/A تھانہ نواب ٹاؤن لاہور۔مزید تفتیش جا ری ہے۔