دبئی ( نیٹ نیوز مانٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے دبئی میں قیام کی مدت میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔ذرائع کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام مزید ایک ہفتہ بڑھا دیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور سرمایہ کار پاکستان میں سیاسی استحکام کے خواشمند ہیں