نئی دہلی( نیٹ نیوز ) چینی نیوز ایجنسی ژین وا سے تعلق رکھنے والے صحافی کوبھارت چھوڑنا پڑ گیا ، بھارتی حکام کی جانب سے چینی صحافی کو ویزہ میں توسیع نہیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی رائے کی کوئی جگہ نہیں ، ہمسایہ ملک چین کے صحافیوں کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں۔
چینی نیوز ایجنسی ژین وا سے تعلق رکھنے والے صحافی کوبھارت چھوڑنا پڑ گیا ، اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے چینی صحافی کوویزہ میں توسیع نہیں دی گئی۔
پچھلے ہفتے بھارت میں موجود چینی صحافی اپنے ملک واپس روانہ ہوا، 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں کوئی بھی چینی صحافی موجود نہیں۔
بھارتی حکام کی جانب سے 2020 سےچینی صحافیوں کےویزہ کی مدت میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی گئیں ، بھارتی حکام بھارت میں اقلیتوں کیخلاف بدترین دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کیلئے ایسے اقدامات کررہے ہیں۔
بھارتی حکام اقلیتوں کے حقوق کی بدترین پامالی میں ملوث ہیں جس سے دنیا بھر میں شدید خدشات ہیں اور دنیا میں کہیں بھی صحافتی برادری کی آواز کو دبانے کی یہ بدترین کوشش ہے تاہم عالمی اداروں کو بھارتی حکومت کے فاشسٹ رویے کی بھرپور مذمت کی ضرورت ہے۔