دبئی(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں سیاست سے زیادہ معیشت پر گفتگو کی گئی ۔اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہو رہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے ملک میں معاشی تعاون بذریعہ سرمایہ کاری کا یقین دلایا گیا ہے۔مذاکرات سے براہ راست وابستہ افراد نے بتایا کہ ان خصوصی ملاقاتوں میں پاکستان کو فی الحال معاشی بحران سے نجات دلانے پر لائحہ عمل بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے سیاسی رہنماں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کا اثر معاشی خصوصا بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر نہیں پڑے گا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔