کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوگئی۔لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے کیونکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 598 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔میگا پولس کے مختلف علاقوں کو غیر معمولی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ کورنگی کراسنگ، سول لائنز، بھٹائی کالونی، لائنز ایریا، ناظم آباد، شاہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، کیماڑی اور ماڑی پور کے رہائشی گھنٹوں بجلی کی طویل بندش سے پریشان ہیں۔ شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر شہر بھی شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔