مکہ مکرمہ( نیٹ نیوز ) سعودی عرب کی حکومت حجاج کرام کو راحت پہنچانے اور مناسک ادا کرنے میں سہولیات کو بڑھانے میں پیش پیش ہے۔ عازمین حج کو ایمان افروز ماحول میں عبادات کرنے کا ماحول فراہم کرنے کے لیے باریک پہلوؤں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مکہ مکرمہ، منی، عرفات اور مزدلفہ جیسے مقدس مقامات کا سفر کرنے کے لیے سڑکوں کو بہتر سے بہتر بنایا گیا ہے۔اسی تناظر میں سعودی عرب نے پہلی مرتبہ مقدس مقامات کی سڑکوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز سروس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ اتھارٹی برائے روڈز نے مقدس مقامات پر سڑکوں کے نیٹ ورک کی نگرانی اور جانچ کے لیے ڈرون کے استعمال کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد مقدس مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سڑک پر مشاہدات کی نگرانی کے لیے تھرمل طور پر کام کرتی ہے۔ پلوں اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو خود کار طریقے سے جانچا جائے گا اور اس سے کام کی رفتار تیز ہوجائے گی۔پبلک اتھارٹی فار روڈز نے سروے اور تشخیص کی تکنیک اور آلات سمیت بہت سی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا ہے۔اتھارٹی نے مقدس مقامات کی سڑکوں اور راستوں کی اسفالٹ سطحوں کو کوٹنگ کرنے کی تکنیک پر کام کیا جس کا مقصد حاجیوں کے لیے درجہ حرارت کو کم کرنا اور پیدل چلنے والوں کی سڑکوں پر آب و ہوا کو اعتدال پسند ڈگری تک ٹھنڈا کرنا ہے۔جدید ٹیکنالوجی حجاج کے لیے اردگرد کی آب و ہوا کی ٹھنڈک کی سطح کو بڑھا کر مکمل سکون حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سفید پینٹ سطح کے درجہ حرارت کو تقریباً 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ اس پینٹ میں مقامی طور پر بنائے گئے کئی قسم کے مواد کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس پینٹ کے بعد زمین شمسی تابکاری سے پیدا ہونے والی گرمی کو کم جذب کرتی ہے۔