اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )ایف اۤئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تین افغان انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا
دوران چیکنگ، اسلام اۤباد ائیرپورٹ پر تعینات ایمیگریشن سٹاف نے 11 ماہ کی افغان بچی کوجعلی پاسپورٹ استعمال کرنے پر اۤف لوڈ کیا۔ 11 ماہ کی زینب شنواری اپنی والدہ اختر مینا شنواری کے ساتھ خصوصی پرواز سے قطر جارہی تھی۔ ایف اۤئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام اۤباد نے جعل سازی کا شکار ہونے والے مسافروں کی نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 129/2022 درج کیا اور مقدمے میں ملوث تینوں افغان ملزمان عبدالوسیع، احمد تانین اور سعید جانان کو گرفتار کیا۔عدالت سے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔