مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور حکام سے حج مشن سے متعلق بریفنگ لی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود منی پہنچے ،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے منی خیمہ میں وزارت مذہبی امور حکام سے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور حکام سے حج مشن سے متعلق بریفنگ لی ۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کاہکہ تمام حجاج کرام کو خیموں میں پہنچانے کے بعد وزارت کے حکام خیموں میں جائینگے ،فریضہ حج کی طرح حجاج کرام کی خدمت کو بھی ہم نے ضروری سمجھنا ہے۔