مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج الشیخ توفیق بن فوزان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے وزارت حج کی جانب سے حجاج کرام کیلئے کئے گئے انتظامات کو سراہا ۔وفاقی وزیر طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج کو حج کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔سعودی وزیر حج الشیخ توفیق بن فوزان نے وزیر مذہبی امور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور جلد دورہ پاکستان آنے کا وعدہ بھی کیا