کراچی( کورٹ رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور محمد عبدالرحمان پہ مشتمل ڈویژن بینچ نے جنگ گروپ کےکراچی کے جبری برطرف ملازمین کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹسسز جاری کردئیے اور فریقین سے آئندہ سماعت پر چیئرمین آئی ٹی این ای کے خلاف غیر قانونی اقدامات پہ وفاقی حکومت کی طرف سے تحقیقات کرنے اور تحقیقات کے دوران معطل کرنے اور روزنامہ عوام کراچی اور ڈیلی نیوز کے سابق ایڈیٹر ایس ایم فضل کے مقدمات 90 روز میں فیصلہ کرنے کی استدعا پہ دلائل سنے جائیں گے۔
جبری برطرف ملازمین نے سید اشتیاق مصطفیٰ بخاری بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے توسط سے دائر درخواست میں وفاق پاکستان بذریعہ وزارت اطلاعات و نشریات ،آئی ٹی این ای کے چئیرمین۔جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمن اور رجسٹرار آئی ٹی این ای کو فریق بنایا ہے۔ سماعت کے موقع پر برطرف ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی