لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے صدر، معروف سیاسی وکاروباری شخصیت علیم خان کی کمپنی پارک ویو انکلیو پرائیویٹ لمیٹڈ گلبرگ کے نام نئی رینج روور گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں رجسٹریشن فیس کی مد میں سب سے بڑی رقم91 لاکھ 10 ہزار 6 سو 56 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ گاڑی کا پرکشش نمبر ون بھی آن لائن نیلامی میں (اے پی ایس ۔1) ایک لاکھ 31 ہزار3سو روپے بولی لگا کرحاصل کیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق گاڑی کی قیمت خرید 17 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔