کراچی ( کامرس رپورٹر)
بینک دولت پاکستان 21 جون 2023ء کو بذریعہ پریس ریلیز جاری کردہ اعلان برائے عام تعطیلات منسوخ کردیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینکس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 28 تا 30 جون 2023ء (بروز بدھ تا جمعہ) عام تعطیلات کے سبب بند رہیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 21 جون کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی و مائیکرو فنانس بینکس 29 اور 30 جون کو بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پیر کو بھی نئے مالی سال کے آغاز پر بینکس عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے جبکہ منگل چار جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔