ماسکو(نیٹ نیوز )روس کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ نے کامیاب مذاکرات کے بعد بغاوت ختم کردی اور دستے واپس یوکرین تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ کا کہناتھا کہ دونوں جانب روس ہی کا خون بہنا تھا اس لیے فیلڈ کیمپس کا دوبارہ رخ کرلیا ہے۔اس معاملے پر مصالحت کرانے والے بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ نیم فوجی دستے نے صدر پیوٹن کی بات مان لی ہے۔ویگنر کو سیکیورٹی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ سربراہ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین میں پیش قدمی کرنے والے اپنے دستوں پر مبینہ روسی بمباری کی وجہ سے بغاوت کا اعلان کیا تھا اور نجی ملیشیا ماسکو کی جانب بھیج دی تھی۔ویگنر گروپ نے سرحدی علاقے روستوف پر بھی قبضہ کرلیا تھا، خانہ جنگی کا خدشہ ہونے کے سبب ماسکو میں چوکیاں قائم کردی گئی تھیں۔اس کے علاوہ پیر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔