ریاض(نمائندہ)سعودی عرب میں حج کے مناسک آج پیر 26 جون کو شروع ہو رہے ہیں۔ گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودیوزارت صحت نے ہیٹ سٹروک کے مریضوں کے لیے 217 بیڈز مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 166 بیڈز مقدس مقامات کے اسپتالوں میں اور 51 مکہ مکرمہ میں موجود ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے مزید ایک ہزار سے زیادہ مسٹ فینز بھی فراہم کردیے ہیں۔ پانی کی پھوار پھینکنے والے یہ پنکھے گرمی کے دبا اور سن سٹروک کے معاملات سے نمٹنے کے لیے کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔ ان پنکھوں کے ساتھ صحت کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سال 1444 کے اس حج کے دوران اتفاق سے مکہ مکرمہ، منی، عرفات اور مزدلفہ میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزارت صحت نے ہیٹ سٹروک کے معاملات سے نمٹنے کے لیے طبی کارکنوں کو متعدد کورسز اور فیلڈ ٹریننگ پروگرام بھی کرائے ہیں۔وزارت صحت نے اس دوران حجاج کرام کے لیے اپنے آگاہی اور تعلیمی پیغامات کو بھی تیز کردیا ہے۔ حجاج کرام کو گرمی کے دبا اور سن سٹروک سے بچنے کے طریقوں کی آگاہی دی گئی ہے۔ خاص طور پر حجاج کرام کو گرم سورج کے سامنے براہ راست آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے