ریاض( نمائندہ خصوصی) نئے ہجری سال کے لیے غلاف کعبہ تیار کرلیا گیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ہجری سال 1445 کے آغاز پر تبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔غلاف کعبہ جسے کسوی کہا جاتا ہے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے جو حرمین شرمین کے امورسے متعلق ادارے کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے حکام کا کہنا تھا کہ کسوی کو آپریشنل پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ کسوی کی تیاری میں حسب معمول انتہائی احتیاط اور اعلی مہارت سے کام لیا گیا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 20 ملین ریال لاگت آتی ہے ۔ دوسری جانب حج سیزن سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند کردیا گیا تھا جس کا مقصد غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔