اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم نے سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کرنے کیخلاف کیس میںسابق وزیر قانون فروغ نسیم کی خدمات حاصل کر لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سویلین کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کیخلاف درخواستوں پر 7 رکنی لارجر بینچ (آج) پیر کو سماعت کرے گا، عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، چاروں صوبوں، اٹارنی جنرل اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔کیس کی (آج) پیر کو ہونے والی سماعت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فروغ نسیم لارجر بنچ کے سامنے پیش ہوں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نمائندگی عرفان قادر کریں گے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی طرف سے شاہ خاور پیش ہوں گے۔