لاہور(بیورو رپورٹ ) جناح ہاؤس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں جھنگ کے معروف کاروباری شخصیت و سابق ممبر اسمبلی پنجاب شیخ یعقوب کی تھیں اور ملزمان نے حملے کے بعد کھانا بھی شیخ یعقوب کے گھر کھایا جس کا انتظام شیخ یعقوب کے بیٹے شیخ حنان نے کیا تھا ۔زرائع کا دعویٰ ہے کہ شیخ یعقوب کی اہلیہ راشدہ یعقوب شیخ اپنے شوہر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے اس بابت جہانگیر خان ترین اور علیم خان سے رابطہ کیا ہے جو عنقریب شیخ یعقوب اور ان کے بیٹے سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کریں گے۔ سیکورٹی کے ذمہ داران نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن اور ریاست مخالف لوگوں کو کسی بھی سیاسی چھتری تلے پناہ لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ شیخ یعقوب اور ان کے بیٹے کو جلد شامل تفتیش کر لیا جائے گا۔