کراچی (کلچرل رپورٹر)ڈائریکٹرز گلڈ آف پاکستان کی صدر سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ مصباح خالد نے کہاکہ ڈی جی پی ہدایتکاروں کے حقوق اور مفادات کے لیے اجتماعی طور پرقانونی چیلنجوں سے نمٹنے، منصفانہ معاوضے کو فروغ دینے اور فلم سازوں کی تخلیقی آزادی کے تحفظ کے لیے عملی کام سرانجام دیناہے ، ہم اس پلٹ فارم کو بنانے کے لیے بڑی جدوجہد کی ہے اب مزید کام کررہے ہیں تاکہ ہم اپنے ڈائریکٹروں کو درپیش مسائل سے نکال سکیں ، ڈی جی پی کا قیام 2017میں رکھاگیاتھا جب سے لے کر اب تک ہمارے سیکریٹری رافع راشدی کی محنت سرفہرست ہے اس کو آگے لے کر جانے میں ہمیں جو جو قانونی پیچدگیوں کا سامنا رہاوہ رافع کی محنت سے ہم کامیاب ہوسکے ، انہوں نے کہاکہ ہم ڈائریکٹروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کام کررہے ہیں ،مل کر کام کنے کے کوشش کررہے ہیں ، بین القوامی سطح پر جو قانون لاگو ہیں اور جو سہولیات ان کو دی جاتی ہے وہی ہم بھی پاکستانی ڈائریکٹروں کو دلانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں ، نئے ڈائریکٹروں کے لئے ورکشاپس کابھی اہتمام کرینگے ہمارے ساتھ سینئر ڈائریکٹرز کا تعاون حاصل ہے جس میں ظہیر خان ، عثمان پیرزادہ ، سائرہ کاظمی ودیگر شامل ہیں جنرل سیکریٹری رافع راشدی نے کہاکہ ہمارے ڈائریکٹروں کو بہت سی مشکلات کاسامناہے کاغذات میں 6ماہ کام ہوتاہے اور ڈائریکٹر کو 10ماہ تک باندھ دیاجاتاہے ، اس مشکل دور میں کام کررہے ہیں ہم اپنے ڈائریکٹروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف ورکشاپس کااہتمام کرناہے اس حوالے سے عید قربان کے بعد تیاری مکمل کرلی ہے ، انہوںنے کہاکہ ہماری بہت محنت اس شامل ہے ، ہمارا مشن ہے کہ انفرادی فلم سازوں کی مدد کرنے کے علاوہ،ینگ ڈائریکٹرزکو انٹرنیشنل سطح پر لے کر جائیں ، ایک نئی سوچ ہم لے کر چلے ہیں،سینئرز کابھرپور تعاون ہمارے ساتھ ہے مل کر ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ۔