اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ پچھلے حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے،نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے،معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے۔