مارتونگ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر شانگلہ میں فائرنگ کی گئی۔ نجی ٹی و ی سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے بتایا کہ مارتونگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے میرے قافلے پر فائرنگ کی، گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔امیر مقام نے کہا کہ وہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جارہے تھے، 2014 میں بھی اسی مقام پر مجھ پر حملے کی کوشش کی گئی تھی اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔یاد رہے کہ دو سال قبل اگست 2020 میں مالم جبہ میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام کی قیام گاہ میں اچانک آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے کے وقت بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سمیت کئی مہمان بھی موجود تھے۔امیر مقام کے بنگلے میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی۔