اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی میں (آج) اتوار کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے منظور ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ کی (آج) اتوار کو منظوری کا امکان ہے جس میں 413 کھرب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دی جائےگی۔قومی اسمبلی اجلاس میںں لازمی اخراجات پر بحث ہوگی اور ووٹنگ نہیں ہوگی۔قومی اسمبلی مختلف وزارتوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 133 مطالبات زر کی بھی منظوری دے گی۔دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کے لیے پاکستان سے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔