ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ مملکت کی مارکیٹ میں تمام مصنوعات سور کے گوشت سے پاک ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکانٹ کے ذریعے ایک شہری کے استفسار کے جواب میں کہا کہ اتھارٹی تمام درآمدی مصنوعات کی مملکت میں آمد سے پہلے اور اس کے دوران ان کی جانچ اورنگرانی کرتی ہے۔ صرف منظور شدہ مصنوعات ہی ملک میں لانے کی اجازت ہوتی ہےاور ان کی بھی جانچ پرکھ کی جاتی ہے۔دوسری جانب فوڈ اتھارٹی نے عندیہ دیا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین منسوخ نہیں کیا گیا اور ادویات کی قیمتیں ابھی مقرر ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قیمتوں پر نظر رکھے گی۔ فارمیسیوں کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔