مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)سیز فائر لائن پر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آزاد کشمیر کے دو نہتے مظلوم شہریوں کی شہادت کو بھارتی غاصبین کی بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے پاسبان حریت کے مرکزی راہنماؤں عزیراحمد غزالی اور عثمان علی ہاشم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ خونی لکیر پر بھارتی فوجیوں کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سفاک فوجیوں کی دہشتگردی کے نہ رکنے والے سلسلے کی تازہ کارروائی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کھیتوں میں مال مویشی چرانے والوں پر جارح فوجیوں کی فائرنگ بدترین دہشت گردی ہے۔ انہوں نے شہید ہوئے دو شہریوں محمد قاسم اور عبید کی مظلومانہ شہادت اور محمد حفیظ کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں شہریوں کو قتل کرنے والی دہشت گرد افواج کو ریاست بدر کرنے ، وطن کی آزادی کیلئے ہندوستان کیخلاف ریاست گیر مزاحمتی تحریک لازم ہو چکی ہے انکا کہنا تھا کہ بھارت پوری ریاست پر قبضے کی سازشوں کے جال بن رہا ہے ان حالات میں ریاست کے ایک ایک شہری پر فرض ہیکہ کہ وہ اپنی مٹی، عزت، جان اور مال کے تحفظ کیلئے مزاحمت کا حصہ بنیں ۔ انہوں نے تیتری نوٹ سیکٹر میں دو شہریوں کی شہادت کے واقع کیخلاف آزاد حکسے ریاست گیر احتجاج کی کال دینے کی اہیل کی ہے انکا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے عوام اپنی نسل نو کو بھارتی مکار حکمرانوں اور فوجیوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی غلطی نہیں کرسکتے۔