لاہور (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عید الاضحی کے تینوں روز مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیاگیا ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق رعایت کا اطلاق تمام مسافر ٹرینوں پرہوگاجس میں ٹکٹوں پر33فیصد رعایت دی جائے گی ۔تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو اس سلسلہ میں مراسلہ بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔عید کے تینوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر33فیصد رعایت دی جائے گی۔رعایتی کرایوں کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔