کراچی( بیورو رپورٹ ) سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب نے مچھلی چوک تک کینپ سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہاکس بے کا دورہ کیا جس میں انہوں نے مچھلی چوک تک کینپ سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ تیرا کلو میٹر دو رویہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے، اس سڑک کا ستر فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سے ڈھائی ماہ لگیں گے اور سڑک کی تعمیر سے ساحلی علاقوں، کینپ اور قرب و جوار کے مکینوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اس سڑک کے علاوہ ساحل سمندر پر دیگر منصوبوں کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے، یہ سڑک ساحل پر آنے والے شہریوں سیاحوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی آصف خان بھی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ موجود تھے۔