لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کا پنجاب میں آصف اور بلاول زرداری کی مداخلت کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کا ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا سندھ میں مسلم لیگ ن کو منظم اور مظبوط بنانے کے لیے نئی تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ن لیگ کی قیادت کا حال ہی میں تحریک انصاف چھوڑنے والے سردار امیر بخش بھٹو سے اہم رابطہ کر لیا، سردار امیر بخش بھٹو کو ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کی پیشکش کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سردار امیر بخش بھٹو کو مسلم لیگ ن سندھ کی صدارت کی بھی آفر کی گئی ہے، امیر بخش بھٹو کو پیپلزپارٹی مخالف قوتوں کو بھی ن لیگ میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مریم نواز جلد نوازشریف کی ہدایات پر عید کے بعد سندھ کا دورہ کرینگی، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی مخالف قوتوں اور سندھ کے قوم پرست رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہے۔سردار امیر بخش بھٹو نےن لیگ کی پیشکش پر قریبی دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد وقت مانگ لیا، ذرائع