اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )یونان کشتی حادثہ کیس کے بعدایف آئی اے نارتھ ریجن کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری پے۔ایف آئی اے نارتھ ریجن نے اب تک 27 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لئے۔اسلام آباد زون میں 4, لاہور زون میں 23 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔یونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی اسمگلروں کے خلاف 70 مقدمات درج کر لئے گئے۔انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں درج کئے گئےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 6، گجرات سرکل نے 20، گجرانوالہ سرکل نے 34 اسلام آباد زون نے 4 جبکہ فیصل آباد زون نے 6 مقدمات درج کئے۔اب تک 178 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے۔ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔