اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔