لاہور (نمائندہ خصوصی ) احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنس پر سماعت 5جولائی تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز شریف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔ جس پر عدالت نے درخواست منظور کر لی ۔ نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سلیمان شہباز، ہارون یوسف اور طاہر نقوی کے خلاف شوہاد نہیں ملے، عدالت نے ہارون یوسف اور شامل تفتیش دیگر افراد کی طلبی موخر کردی۔ بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی 5 جولائی تک ملتوی کردی۔