اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو مئی 2023 میں چین سے 26.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) موصول ہوئی، جس نے ا سی ماہ مجموعی ایف ڈی آئی کی آمد میں 149.6 حصہ ڈالا ،مئی میں چین سے 28.1 ملین ڈالر کی آمد ہوئی تاہم وہاں سے 1.5 ملین ڈالر کا اخراج ہوا، جس کے نتیجے میں چین سے 26.6 ملین ڈالر کی خالص ایف ڈی آئی حاصل ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ ماہ کے لیے پاکستان کی کل ایف ڈی آئی کا 17.1 فیصد ہے۔اپریل 2023 میں، پاکستان کو چین سے 28.5 ملین ڈالر موصول ہوئے، جو کہ اس مہینے کےلئے ملک کے 128.9 ملین ڈالر کی کل ایف ڈی آئی کا 22.12 فیصد بنتا ہے۔ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک، پاکستان نے چین سے 374.3 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی حاصل کی، مزید برآں پاکستان کو چین سے 0.5 ملین ڈالر فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ (ایف پی آئی) موصول ہوئے، جس سے 11 ماہ کی مدت کے دوران مجموعی سرمایہ کاری 374.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے علاوہ پاکستان نے مئی 2023 میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے بھی 13.2 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی حاصل کی۔ جولائی 2022 سے مئی 2023 تک، ہانگ کانگ سے ایف ڈی آئی 90 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔جولائی تا مئی مالی سال 2023 کی مدت کے دوران، پاکستان میں کل ایف ڈی آئی 1.32 بلین ڈالر تھی، جس کا 28.4 فیصد چین سے آیا۔