اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )گرمی اور ہیٹ ویو سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ، گلگت بلتستان اور کے پی میں درجہ حرارت معمول سے 4-6 ڈگری زیادہ ہوگیا ۔ وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاکہ دونوں خطوں میں سیلاب اور گلیشیئرلیک آوٹبرسٹ فلڈ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور کمیونٹیز چوکس رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر جب چھٹیوں کی وجہ سے شمالی علاقاجات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے پاس پولر ریجن سے باہر کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے سال GLOF کے 30 سے زیادہ واقعات نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا، سب سے درخواست ہے کہ حفاظت کو ترجیح دیں۔