لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے ،کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے تو دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ نوراکشتی کررہی ہے ،فائدہ پیپلزپارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی (ن) لیگ کامقدرہے،عوام کی سیاست اوربےساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ معاشی معاملات حل ہوئے ہیں ،سیاسی استحکام آیا ہے ،آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی ہے اور نہ دوست ممالک کام آئے اسی لئے معاشی بحالی کے قومی پلان کیلئے سپیشل کونسل قائم کی گئی ،حکومت کابیس کیمپ بینک اکاونٹس اورجائیدائیں دبئی اورلندن میں ہیں ،پہلے وہ واپس لائیں ،یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسیزختم کرانے آئے تھے ،غریب کی خدمت کرنے نہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہے اس لئے وہ الیکشن کی طرف جانے سے گریزاں ہے ،ایسے آڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جس طرح یہ ملک چلارہے ہیں ،انہیں مال بنانے اورڈنگ ٹپانے سے فرصت نہیں ،آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیاہے ،ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں، آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملے گا، ایل این جی بھی مسئلہ بنے گا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیااتنی جلدی سے نہیں آئے گا ،حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے ،کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے تو دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ نوراکشتی کررہی ہے ،فائدہ پیپلزپارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی (ن) لیگ کامقدرہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاری کیلئے تیارنہیں توغیرملکی خاک آئیں گے ،سیاسی استحکام کے بغیرکوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی ،وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگیا ہے ، وزیراعظم کا80ارب روپے کاصوابدیدی فنڈاورچیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافہ شرمناک ہے ،عوام کی سیاست اوربےساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔