لندن (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) شواہد اکٹھے کرلے پھر اس کی سفارشات پر عمل در آمد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں ان کے متعلق قانونی امور پر گفتگو ہوئی، منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر ایک شخص کو لانے کےلئے ایک کھیل کھیلا گیا تھا۔اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واپسی کے حوالے سے نواز شریف جو روڈ میپ دیں گے اس پر عمل ہوگا، الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔