کراچی (نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بینک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔مرکزی بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان 29 تا 30 جون (جمعرات اور جمعہ)کو عید الاضحی کی تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔خیال رہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں میں تعطیلات ہوتی ہیں جس کے باعث آئندہ بدھ کاروباری ہفتے کا آخری روز ہو گا۔ اس دوران چار روز بینک بند رہیں گے اور پھر سوموار کو بینک کھلیں گے۔